ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں;فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے،دفاعی معاہدہ تاریخی ہے ،اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا۔
قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا تو انتشار اور فساد الارض نے وہاں جگہ لی،عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے،دہشتگردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وطیرہ ہے،ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، معرکہ حق میں اللّٰہ کی نصرت سے کامیابی ملی،علماء قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا اسمبلی: ن لیگی خاتون رکن فیلڈ مارشل کی تصویر لے آئیں