وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاک فوج کے دلیر سپوت سوار محمد حسین شہید کو خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جا نب سے یوم شہادت پر پاک فوج کے دلیر سپوت سوار محمد حسین شہید کو سلام پیش کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر) کے 54 یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا کہ سوار محمد حسین شہید نے فولادی عزم کے ساتھ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سوار محمد حسین گولہ باری اور گولیوں کی بوچھاڑ کے باوجود دشمن کی خفیہ پوزیشنوں کی نشاندہی کرتے رہے،سوار محمد حسین نے جان کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے ٹھکانوں کے بارے فیصلہ کن معلومات فراہم کیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوار محمد حسین شہید کی درست نشاندہی نے پاکستانی فوج کی پیش قدمی کو مؤثر بنایا،آتش و آہن کے بیچ سوار محمد حسین نے آخری دم تک دشمن کی گن پوزیشنز بتاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوار محمد حسین کی شہادت پاک فوج کے ہر جوان کے لیے ثابت قدمی اور شجاعت کا روشن حوالہ بن گئی ہے،سوار محمد حسین کا معرکہ دشمنان پاکستان کے لیے دوٹوک پیغام ہے کہ ہمارا ہر سپاہی وطن پر جان نچھاور کرنا اعزاز سمجھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس، کے پی میں گورنر راج کی صورت میں مزاحمت کا عزم