بی پی ایل کیلئے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری 

Dec 10, 2025 | 09:32:AM
 بی پی ایل کیلئے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اب تک کی این او سی فہرست اپ ڈیٹ کر دی ہے۔

بی پی ایل کے لیے قومی کرکٹرز کو 23 جنوری 2026 تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں:یو اے ای جانے والےخبردار، نیا قانون نافذ

محمد نواز، حسین طلعت، احسان اللّٰہ، حیدر علی، ابرار احمد، خواجہ نافع، سلمان ارشاد، فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان کو این او سی جاری کیا گیا ہے۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ 26 دسمبر سے 24 جنوری تک کھیلی جانی ہے۔