سابق وائس چیئرمین ن لیگ عامر فاروق پر قاتلانہ حملہ، بھتیجا، 2بھائی زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین) لاہور کے علاقہ شیراکوٹ میں ن لیگی سابق وائس چیئرمین عامر فاروق پر قاتلانہ حملہ، سابق لیگی وائس چیئرمین محفوظ رہے، بھتیجا، دو بھائی زخمی ہوگئے،ملزمان فرار ہو گئے۔
سابق لیگی وائس چیئرمین عامر فاروق نے بتایا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ میرے گھر کے باہر کیا گیا،قاتلانہ حملہ ملک اقبال اور ساتھیوں کی جانب سے کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ قاتلانہ حملے میں میرا بھتیجا عون علی گولی لگنے سے زخمی ہوا،حملہ میں میرے دو بھائی احمد فاروق اور تنویر فاروق بھی زخمی ہوئے۔
عامر فاروق نے بتایا کہ ملک اقبال اور ساتھی علاقہ میں منشیات فروشی کا کام کرتے ہیں، منشیات فروشی اور جواء کے اڈا چلانے سے منع کرنے پر قاتلانہ حملہ ہوا۔
حملہ کے بعد ملک اقبال ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا،پولیس نے سابق لیگی وائس چیئرمین عامر فاروق کی درخواست پر اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرینی صدر انتخابات کرانے پر رضامند ،امریکہ سے سکیورٹی ضمانت مانگ لی
تفتیشی ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لئے،پولیس کی انوسٹگیشن ونگ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ۔