اسلام آباد میں کروڑوں روپے مالیت کے نوادرات کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

Dec 10, 2023 | 18:04:PM
اسلام آباد میں کروڑوں روپے مالیت کے نوادرات کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) کروڑوں روپے مالیت کے نوادرات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق 3500 قبل مسیح کے نوادرات بلوچستان سے اسلام آباد لائے گئےتھے، منزل پر پہنچنے سے پہلے اسلام آباد کسٹمز نے دیگر سامان کے ہمراہ نوادرات پکڑ لیے۔

محکمہ آرکیالوجی کے مطابق نوادرات 2600 سے 3500 قبل مسیح کے ہیں، پرانے نواردات کی قیمت کا اندازہ لگانا ناممکن ہے، نوادرات میں مٹی کے برتن اور تانبے سے بنے کھدائی کے اوزار شامل ہیں۔

کسٹم حکام نے نوادرات کو سخت سیکیورٹی میں کسٹم ہاؤس محفوظ کر لیا، محکمہ آرکیالوجی نے نوادرات کا جائزہ لینے کے بعد نوادرات کو انتہائی قیمتی قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور کسٹمز کی انسداد اسمگلنگ کی متعدد کارروائیاں

یہ نوادرات ایرانی املی جوتوں اور ویلوٹ کے کپٹروں کے ساتھ سمگل کیے جا رہے تھے، سامان بسوں کے ذریعے موٹروے ایم 14 سے راولپنڈی لایا جا رہا تھا، محکمہ آرکیالوجی نے نوادرات کے حصول کیلئے کسٹم حکام کو خط لکھ دیا۔

کلکٹر کسٹم اسلام آباد کا کہنا ہے کہ نوادرات اسمگلنگ کے حوالے سے چند روز قبل اطلاع موصول ہوئی تھی، نوادرات کی اسمگلنگ کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔