فٹ بال ورلڈ کپ؛ مراکش پرتگال کو اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Dec 10, 2022 | 22:27:PM
فٹ بال ورلڈ کپ؛ مراکش پرتگال کو اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

الثماما سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ 
مراکش کی جانب سے یوسف النصیری نے 42 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ 

پرتگال کے کھلاڑیوں نے مراکش کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے لیکن مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے ناکام بنائے۔

رونالڈو میچ ختم ہوتےہی روتے ہوئے گراؤنڈ سے روانہ ہوئے۔
 

دیگر کیٹیگریز: فیفا ورلڈکپ
ٹیگز: