عمران خان کو بڑا جھٹکا ، اہم رہنما نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

Dec 10, 2022 | 18:30:PM
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، پی ٹی آئی ایسٹ آف انگلینڈ، عہدے سے استعفیٰ،
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما سیف چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ایسٹ آف انگلینڈ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ،سیف چودھری نے ویڈیو پیغام کے ذریعے استعفے کا اعلان کیا ۔
ویڈیو پیغام میں سیف چودھری کاکہناتھا کہ اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں،پارٹی میں آنے والے نئے نوجوانوں کو موقع ملنا چاہئے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف چودھری میاں وحید الرحمان کے قریبی ساتھی سمجھیں جاتے ہیں،سیف چودھری کے استعفیٰ کی وجہ میاں وحید الرحمان کو عہدے سے ہٹانا بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری اوآئی سی کو شہباز شریف کے داماد کی وکالت کرنا مہنگی پڑگئی