پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری اوآئی سی کو شہباز شریف کے داماد کی وکالت کرنا مہنگی پڑگئی 

Dec 10, 2022 | 18:15:PM
وزیراعظم شہباز شریف، داماد کی وکالت، مہنگی پڑ گئی، میاں وحید الرحمان، پی ٹی آئی، او آئی سی، ڈپٹی سیکرٹری، عہدے سے فارغ،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے داماد کی وکالت کرنا مہنگی پڑ گئی ،میاں وحید الرحمن کو پی ٹی آئی کی او آئی سی کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر میاں وحید الرحمان ڈیلی میل کیس میں علی عمران کو کے وکیل ہیں،پارٹی عہدیدار ماضی میں بھی میاں وحید الرحمان کے علی عمران کے وکیل ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں ،ڈیلی میل کی طرف سے شہباز شریف سے معافی کے بعد میاں وحید الرحمان علی عمران کے وکیل کی حیثیت سے میڈیا پر نظر آئے تھے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق علی عمران کا دفاع کرنے پر میاں وحید الرحمان کو عہدے سے ہٹایا گیا،او آئی سی کے سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ ریار نے میاں وحید الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
یاد رہے کہ میاں وحید الرحمن پی ٹی آئی لندن کے سابق صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں،میاں وحید الرحمان تحریک انصاف برطانیہ کے پرانے ورکر اور رہنما ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف سے چودھری سالک حسین کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال