سلمان خان کی نئی قریبی دوست کون؟

Dec 10, 2022 | 12:51:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سلمان خان آج کل تامل اداکارہ پوچا ہیگڑے کو ڈیٹ کر رہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کترینہ کیف ، ایشوریا رائے ، سومی علی اور زرین خان سمیت بہت سی ایسی اداکارئیں ہیں جن کے بارے میں یہ مشہور کیا گیا کہ وہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی گرل فرینڈ رہی ہیں ۔ بالی وڈ ذرائع کے مطابق سلمان خان کی ایک اور نئی گرل فرینڈ سامنے آئیں ہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی لیڈ ایکٹریس پوجا ہیگڑے کو ڈیٹ کر رہے ہیں ۔ جو کہ ان سے 24 برس چھوٹی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پوجا ہیگڑے آج کل سلمان خان کی نئی گرل فرینڈ ہیں ، وہ بالی وڈ اسٹار کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں بھی نظر آئیں گی۔

سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان جس کا ٹائیٹل پہلے کبھی عید کبھی دیوالی رکھا گیا ، اس فلم کی کاسٹ میں سلمان خان ، پوجا ہیگڑے اور شہناز گل شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ یہ فلم سلمان خان کی ہی پروڈکشن میں بنائی جارہی ہے ۔

واضح رہےکہ پوجا ہیگڑے نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا بعد میں انہوں نے تامل فلموں میں کام کیا ۔ اب پوجا بالی وڈ یعنی ہندی سینما کی نئی آنے والی فلم سرکس میں رنویر سنگھ کے ساتھ اسکرین شیئر کررہی ہیں ۔ سرکس رواں برس 23 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے ۔