ہیروئن سے بھری گاڑی پکڑلی گئی!!!

Dec 10, 2020 | 12:39:PM
ہیروئن سے بھری گاڑی پکڑلی گئی!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اے ایس ایف نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں داخل ہونے والی ہیروئن سے بھری گاڑی قبضے میں لے کر منشیات سمگلر کو گرفتار کرلیا۔ گاڑی سے ساڑھے 21 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے مرکزی انٹری گیٹ پر  گاڑی کو مشکوک جان کر روکا اور چیکنگ کی تو گاڑی کے عقبی حصے سے بیگ میں  6 پیکٹس میں رکھی پاؤڈر ہیروئن برآمد ہوئی۔ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) حکام نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے کو موقع پر طلب کیا اور کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کیا جہاں اس کی شناخت محمد امین کے نام سے ہوئی جس کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا برآمد شدہ ہیروئن سمیت ملزم کو مزید تحقیقات کے لئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ اور کراچی ایئرپورٹ سے پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کے عملے کی مبینہ ملی بھگت سے طیاروں میں چھپا کر منشیات سمگلنگ کی کوشش کی جاتی رہی رہیں۔