سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا 

Aug 10, 2026 | 14:38:PM
  سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج 24 کیرٹ فی تولہ سونےکی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا،جس کےبعدفی تولہ سونےکےدام 4 لاکھ  57ہزار 336 روپےہوگئے،10گرام سونےکی قیمت 685 روپے بڑھکر 3لاکھ 92 ہزار 091 روپےہوگئی،فی تولہ چاندی کی قیمت 77 روپے کے اضافے سے 6903 روپے ہوگئی۔

5 روزمیں فی تولہ سونے کی قیمت 29 ہزار 400 روپےبڑھ چکی ہے،گزشتہ 4 روز میں سونے کی قیمت میں 28600 روپے فی تولہ اضافہ ہوچکا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:سینئر اداکارہ  کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ! سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر بڑھ 4349 ڈالر ہوگئی ہے۔