کیلے سے جھریاں ختم، آزمائیں5 طریقے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے اور گردن پر جھریاں آنا ایک عام سی بات ہے لیکن انہیں کچھ قدرتی علاج سے کم کیا جا سکتا ہے، کیلا وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد کو نمی بخش کر جھریوں کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، آئیے جانتے ہیں کہ کیلے کے استعمال سے آپ اپنی جلد کو جوان اور خوبصورت کیسے بنا سکتے ہیں۔
نمبر ایک
کیلے کو میش کریں اور اس میں دہی شامل کریں اور اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر لگائیں، پھر 15-20 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، اس سے جھریوں کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ دہی میں لییکٹک ایسڈ ہوتا ہے جو جلد کے مردہ خلیات کو ہٹا کر نئے خلیے بناتا ہے۔ کیلا جلد کو نمی بخش کر جھریوں کو کم کرتا ہے۔
نمبر دو
کیلے کو میش کریں اور اس میں شہد ملا کر اس مکسچر کو چہرے اور گردن پر لگائیں، اس کے بعد اسے 20 منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں کیونکہ شہد جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور عمر بڑھنے کے خلاف خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے، یہ پیک جلد کو نرم اور چمکدار بناتا ہے۔
نمبر تین
کیلا اور ایلو ویرا جیل بھی بہت موثر ہے، اس کے لیے کیلے کو میش کریں اور اس میں ایلو ویرا جیل ڈال کر چہرے اور گردن پر لگائیں اور 15 منٹ کے لیے رکھ دیں، اس کے بعد نہا لیں کیونکہ ایلو ویرا جیل جلد کو ٹائٹ کرتا ہے اور کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے جس سے جھریاں کم ہوتی ہیں۔
نمبر چار
کیلے اور ناریل کا تیل بھی جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے، اس کے لیے کیلے کو میش کریں اور اس میں ناریل کا تیل ڈالیں اور اس مکسچر کو چہرے اور گردن پر لگائیں۔ پھر 20 منٹ بعد دھو لیں، اس کا فائدہ یہ ہے کہ ناریل کا تیل جلد کو گہرائی تک نمی بخشتا ہے اور جھریوں کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
نمبر پانچ
کیلے اور ہلدی کا پیک جھریوں کو دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، اس کے لیے کیلے کو میش کریں اور اس میں ہلدی ڈال کر چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ کے لیے رکھ دیں، اس کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں کیونکہ ہلدی میں سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں، جو جلد کو خراب ہونے سے بچاتی ہیں اور جھریوں کو کم کرتی ہیں۔
کیلا جلد کو جوان رکھنے میں مددگار ہے، کیلے میں موجود غذائی اجزاء جلد کو جوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں، ان پیک کو ہفتے میں 2 سے 3 بار استعمال کرنے سےجھریاں آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔