سرکاری حج سکیم 2026 :درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل

Aug 10, 2025 | 09:45:AM
سرکاری حج سکیم 2026 :درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سرکاری حج سکیم 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں جمع کرائی گئی درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کاکہناہے کہ  اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 تا 16 اگست جاری رہے گی، دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست جمع کرا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ایئرپورٹ 8 روزکیلئے بند ہونے کی خبروں کی تردید
ترجمان مذہبی امور کے مطابق سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کا داخلہ کروا سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کروائیں گے، کوٹہ مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔