اسلام آباد ایئرپورٹ 8 روزکیلئے بند ہونے کی خبروں کی تردید

Aug 10, 2025 | 09:33:AM
اسلام آباد ایئرپورٹ 8 روزکیلئے بند ہونے کی خبروں کی تردید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ 8 روز کے لیے بند ہونے کی خبروں کی تردیدکردی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کےترجمان کے مطابق 14 اگست سے قبل یومِ آزادی کی تقریبات اور فضائی سرگرمیوں کے باعث چند مخصوص دنوں اور اوقات میں پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل کی جائے گی۔
ایئرپورٹ اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹم کے مطابق 11 سے 13 اگست تک رات آٹھ بجے سے دس بجے تک اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی بند رہے گی،اس دوران ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان اوقات میں پروازیں شیڈول نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور سے کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس پٹری سے اتر گئی
ترجمان نے واضح کیا ہےکہ یہ پابندی صرف مختصر وقفوں کے لیے ہوگی اور ان اوقات کے علاوہ ایئرپورٹ پر پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نوٹم یوم آزادی کی تیاریوں اور ریہرسل کے لیے جاری کیا گیا ہے۔