آئی پی ایل کو ترجیح ۔۔دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے سکواڈ سے اہم کھلاڑی دستبردار

Aug 10, 2021 | 23:37:PM
آئی پی ایل کو ترجیح ۔۔دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے سکواڈ سے اہم کھلاڑی دستبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں بڑے اور اہم کھلاڑیوں کے نام شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے دورے سے دستبردار ہو گئے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی20 اور ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کے لیے سکواڈ کی قیادت ٹام لیتھم کو سونپی گئی ہے۔15 رکنی دستے میں مستقل کپتان کین ولیمسن سمیت کئی اہم کھلاڑی شمال نہیں اور اکثر نے انٹرنیشنل ٹیم کی نمائندگی کے بجائے انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کو ترجیح دی، جس کا بقیہ ایڈیشن ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل متحدہ عرب میں شیڈول ہے۔ولیمسن کے علاوہ سکواڈ میں ٹرینٹ بولٹ، کائل جیمیسن اور لوکی فرگیوسن بھی شامل نہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ مصروف شیڈول سے قبل کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے ساتھ ساتھ ان کی مالی ضروریات کا خیال رکھنا بھی ہماری اولین ترجیح ہے۔آل راؤنڈر کول میک کونچی اور بین سیئرز بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جنہوں نے اب تک عالمی سطح پر نیوزی لینڈ کی نمائندگی نہیں کی۔

یہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا 2002 کے بعد پہلا دورہ پاکستان ہے جہاں اس سے قبل 2002 میں ٹیم ہوٹل کے قریب بم دھماکے میں 14 افراد کی ہلاکت کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

پاکستان کے خلاف ٹی20 اور ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ٹام لیتھم(کپتان)، فن ایلن، ہمیشن بینٹ، ٹام بلنڈل، ڈگ بریسویل، کولن ڈی گرینڈ ہوم، جیکب ڈفی، اسکاٹ کگلیجن، کول میک کونچی، ہنری نکولس، اعجاز پٹیل، رچین رویندرا، بلیئر ٹکنر، ول ینگ، بین سینئرز(صرف ٹی20)، میٹ ہنری(صرف ون ڈے )۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ٹک ٹا کر علیشبہ کی ڈیم میں چھلانگ ۔۔ویڈیو وا ئرل