نشے میں دھت مسا فر کی ایئرپورٹ کے کیروسیل پر پھنس جانے کی ویڈیو وا ئرل

Aug 10, 2021 | 20:37:PM
نشے میں دھت مسا فر کی ایئرپورٹ کے کیروسیل پر پھنس جانے کی ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)  نشے میں دھت ایک شخص کی ایئرپورٹ کے کیروسیل پر پھنس جانے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رکھا ہے  جس کو  دیکھنے والے  بہت محظو ظ ہو رہے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق  یہ ویڈیو  ماسکو کے شیرمیتیوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بنائی گئی جہاں مسافر کیروسیل سے اپنا سامان اٹھانے کے چکر میں خود بھی کیروسیل پر چڑھ جاتا ہے۔

شراب کے نشے میں ڈگمگاتا یہ شخص جتنا کیروسیل سے اترنے کی کوشش کرتا ہے، کیروسیل اسے اتنا ہی کھینچ کر دوسری طرف لیجاتا ہے۔ بالآخر وہ ایک سائیڈ پر لگے جنگلے کو پکڑ لیتا ہے مگر اس کوشش میں اس کے پاس سے جوتا اتر کر بیلٹ پر آگے چلا جاتا ہے اور آدمی وہی لیٹا گھسٹا رہتا ہے۔ بالآخر ایئرپورٹ کا عملہ اس شخص کو لگیج بیلٹ سے بازیاب کراکے باہر نکالتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:با لی وڈ کے معروف ولن پراکا ش را ج دوران شو ٹنگ زخمی۔۔مدا حو ں سے بڑی اپیل کر دی