آئی سی سی کی جا نب سے کر کٹ کو اولمپکس کا حصہ بنانے کی تیا ریاں شر وع

Aug 10, 2021 | 17:22:PM
آئی سی سی کی جا نب سے کر کٹ کو اولمپکس کا حصہ بنانے کی تیا ریاں شر وع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)انٹر نیشنل کر کٹ کو نسل نے دنیا کے مقبو ل کھیل کرکٹ کو بھی اولمپکس گیمز کا حصہ بنانے کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس کا م کے لئے ورکنگ گروپ بھی تشکیل دے دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ کو اولمپکس 2028 کا حصہ بنانا چاہتا ہے۔اس ورکنگ گروپ کی سربراہی آئن واٹمور کریں گے جبکہ اندرا نویی اورتاوینگوا موکھلانی اراکین میں شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ اب تک کرکٹ اولمپکس گیمز کا حصہ نہیں ہے تاہم آئی سی سی کی کوشش ہے کہ اسے بھی اس کا حصہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کے پی ایل کے سنسنی خیز میچ میں راولا کو ٹ کی مظفرآبا د کو ایک رن سے شکست