کے پی ایل کے سنسنی خیز میچ میں راولا کو ٹ کی مظفرآبا د کو ایک رن سے شکست

Aug 10, 2021 | 16:45:PM
کے پی ایل کے سنسنی خیز میچ میں راولا کو ٹ کی مظفرآبا د کو ایک رن سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کے پی ایل کے سب سے سنسنی خیز میچ میں  شاہد آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس نے محمد حفیظ کی  ٹیم مظفر آباد ٹائیگرز کو  ایک رن سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ساتواں میچ راولا کوٹ ہاکس اور مظفر آباد ٹائیگرز کے درمیان  کھیلا گیا۔ دوسرے ہی اوور میں محمد وسیم جونیئر نے ہاکس کے تین بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھا دی اور ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی۔مگر  احمد شہزاد اور حسین طلعت نے حیر ت انگیز طو ر پر ٹیم کو سنبھال لیا۔

احمد شہزاد 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسین طلعت نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ راولا کوٹ ہاکس کا اسکور 7 وکٹ پر 175 رنز رہا۔ہدف کے جواب میں مظفر آباد ٹائیگرز کےبلے با زوں نے بھی عمدہ بیٹنگ کی۔خاص طور پر محمد حفیظ نے 44 اور ذیشان اشرف نے 38 رنز بنا کر ٹیم کی جیت کی امید پیدا کی، صہیب مقصود نے بھی 22 رنز بنائے۔

آخری اوور میں کھیل مزید  سنسنی خیز  ہوگیا اور  آخری گیند پر احمد شہزاد نے سہیل تنویر کا باؤنڈری لائن پر کیچ لے کر راولا کوٹ ہاکس کو ایک رن سے فتح دلا دی۔

یا د رہے کہ اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں میرپور رائلز نے اوورسیز واریئرز کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کا شرمنا ک ریکارڈ ۔۔پو ری ٹیم 62 رنز پر ڈھیر۔۔بنگلہ دیش نے سیریز نا م کر لی