چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ میں ایڈہاک تقرری،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج

Aug 10, 2021 | 09:20:AM
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ میں ایڈہاک تقرری،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سپریم کورٹ میں ایڈہاک تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ کی ایڈہاک تقرری پر غور ہوگا ۔ 

واضح رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ایڈہاک تقرر کیخلاف جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ چکے ہیں۔ احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ کا مستقل جج بننے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ججوں پر الزام لگانے والوں سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ لاہورہائیکورٹ