پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں  سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن،  تجارتی بحری جہاز کے18 افراد کو بچالیا

Apr 10, 2026 | 20:41:PM
 پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں  سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن،  تجارتی بحری جہاز کے18 افراد کو بچالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاک بحریہ  نے شمالی بحیرہ عرب میں  سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کر کے  تجارتی بحری جہاز ایم وی گولڈ آٹم سے موصول ہونے والے ہنگامی سگنل کے بعد 18 افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

 ایم وی گولڈ آٹم سے ریسکیو کیے گئے افراد میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل ہیں۔

ہنگامی اطلاع موصول ہوتے ہی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) کا میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر فعال کر دیا گیا ۔

سمندری بحری حدود کی نگرانی پر مامور پی این ایس حنین کو فوری طور پر امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا۔

پاک بحریہ کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے تجارتی جہاز پر لگی آگ بجھانے میں معاونت اور عملے کو طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو کیے گئے عملے کو مزید طبی امداد اور بعد ازاں اپنے ممالک واپسی کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  پاک بحریہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر مدد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔