دبئی میں خطر ناک جرائم پیشہ گروہ بے نقاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دبئی میں خطرناک جرائم پیشہ گروہ بے نقاب ہوگیا,دبئی پولیس کے مطابق یہ گروہ منشیات اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث پایا گیا ہے.
گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف ممالک سے 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 20 زیرِ تفتیش ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ آپریشن اماراتی وزارتِ داخلہ کے تعاون سے کیا گیا، یہ نیٹ ورک یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں سرگرم تھا جب کہ یورپ، برطانوی اور امریکی ادارے آپریشن میں شریک ہوئے۔
دبئی پولیس کے مطابق عالمی تعاون سے نیٹ ورک کا ڈھانچہ توڑا گیا اور اثاثے ضبط کیے جب کہ انٹرپول ریڈ نوٹس پر دبئی ایئرپورٹ پر ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات کےلئے’’ویزا آن ارائیول‘‘ کااعلان