اداکارہ ریشم نےبھی شہباز شریف کا نعرہ لگادیا

Apr 10, 2022 | 14:20:PM
اداکارہ ریشم، فائل فوٹو
کیپشن: اداکارہ ریشم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک کی شوبز شخصیات  اپنے امیداروں کے بارے میں خوب جوش و خروش سے  بیانات دے رہے ہیں ،اداکارہ ریشم نےبھی کھل کر مسلم لیگ ن اور شہبازشریف کی حمایت  کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی  اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کافی خوش نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ ریشم نے ویڈیو میں کہا میرے بہت سارے ساتھیوں نے بہت ساری ویڈیوز بنائیں، بڑے نعرے لگائے اور اب وقت نے مجھے بھی مجبور کیا ہے کہ میں دل کی گہرائیوں سے ایک نعرہ ضرور لگاؤں اور وہ نعرہ ہے ’’شہباز شریف زندہ باد، پاکستان زندہ باد‘‘۔

ریشم نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایک باب ختم ہوا، امید ہے یہ نیا باب سنہرا اور تابناک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:      اداکارہ صنم جنگ بھی عمران خان کی حمایت میں میدان میں آ گئیں