عمران خان کی وزیراعظم ہاؤس چھوڑتے ہوئے ویڈیو وائرل

Apr 10, 2022 | 11:07:AM
عمران خان ، وزریر اعظم
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاوس چھوڑ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان نے رات کے اندھیرے میں وزیراعظم ہاوس چھوڑ ا،عمران خان وزیراعظم چھوڑتے ہوئے اپنے کولیگز کیساتھ خاصے نالاں بھی نظر آئے ،عمران خان کے وزیر اعظم ہاوس چھوڑنے کا علم وفاقی وزراءکو بھی نہ ہوسکاتاہم وزیر اعظم ہاوس چھوڑتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔


وائرل ویڈیو میں ایک ہیلی کاپٹر کو وزیراعظم ہاوس کے اوپر سے گزرتے دیکھاجا سکتا ہے جس سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو عمران خان کے وزیراعظم ہاو¿س چھوڑتے اور بنی گالہ روانہ ہوتے وقت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی برطرفی۔جمائما کے بھائی کا ردعمل بھی آگیا