پہلے میچ کے ہیرو محمد رضوان نے کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیدیا

Apr 10, 2021 | 22:08:PM
پہلے میچ کے ہیرو محمد رضوان نے کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک جنوبی افریقا ٹی ٹونٹی سیریز میں پہلے میچ کے ہیرو محمد رضوان نے کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دے دیا۔
محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پلان تھا کہ اننگ کو آخر تک لے کر جاؤں جس میں کامیاب رہا۔سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی بہت اہم ہوتی ہے۔ہمارے باؤلرز نے آخری اوورز میں اچھی باولنگ کی۔
محمد رضوان نے کہاکہ جب دوتین وکٹیں گریں تو تھوڑا دباؤ آیا تھا۔فہیم اشرف نے آخری حصے میں زبردست بلے بازی کی۔ان کاکہناتھا کہ ٹیم انتظامیہ جس نمبر پر بہتر سمجھتی ہے کھیل رہاہوں۔ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز بھی اپنے نام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دولت کے پجاریوں نے عوام کی امیدوں اور ارمانوں کا خون کر دیا، سراج الحق