رائیونڈ۔۔پانچویں جماعت کی طالبہ چارماہ کی حاملہ ۔۔شرمناک خبر

Apr 10, 2021 | 19:20:PM
رائیونڈ۔۔پانچویں جماعت کی طالبہ چارماہ کی حاملہ ۔۔شرمناک خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رائیونڈ میں شرمنا ک واقعہ ، پا نچویں جماعت کی کمسن بچی کے ساتھ زیادتی ہونے کے چارماہ بعد حاملہ ہونے کاانکشاف۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ جیابگا میں تین بچوں کے باپ نے گن پوائنٹ پر ماموں زاد کمسن بچی سے زیادتی کی تھی۔پو لیس حکا م کا کہنا ہے کہ بچی کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر کو چیک کروایا گیا تو ؒ ڈاکٹر نے چارماہ کی حاملہ ہونے کاانکشاف کر ڈا لا ۔
متاثرہ بچی کے وا لد کے کہنا ہے کہ ملزم نے میر ی بیٹی کو کوگھرمیں اکیلی دیکھ کر گن پوائنٹ پرزیادتی کی تھی۔ بچی کے والد کی درخواست پر حقیقی بھانجے محمدغفار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تاہم ملزم موقع سے فرار ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملز م کی تلا ش شرو ع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ کا بوائے فرینڈ کے ساتھ رومانٹک انداز،ویڈیو کی سو شل میڈیا پر دھوم