ڈسکہ الیکشن۔۔ فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

Apr 10, 2021 | 15:14:PM
ڈسکہ الیکشن۔۔ فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ نے ڈسکہ الیکشن سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہےکہ انہوں نے پریس کانفرنس میں حلقے کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے (ق) لیگ کے رہنما چودھری سلیم باریار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ سلیم باریار نے 9 اپریل کو حلقے کا دورہ کیا اور 50 کروڑکے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

فردوس عاشق اعوان اور سلیم باریارکو 2  دن کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔