ون ڈے کے بعد ٹی20سیریز جیتنے کا مشن۔شاہین آج میدان میں اتریں گے

Apr 10, 2021 | 11:28:AM
ون ڈے کے بعد ٹی20سیریز جیتنے کا مشن۔شاہین آج میدان میں اتریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

 جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ۔ پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی کی سنچری کر لیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ وانڈررز اسٹیڈیم میں شام ساڑھے 5بجے شروع ہوگا۔جنوبی افریقہ کے پانچ کھلاڑیوں کے آئی پی ایل کے لئے بھارت جانے کے بعد میزبان ٹیم مزید مشکلات کا شکار ہے۔ ڈیوین پریٹوریس اور کپتان ٹمبا باووما انجری کے سبب سیریز سے باہر ہیں۔ ہینرچ کلاسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ریزا ہینڈرکس نجی مصروفیات کے سبب سیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ  پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی ہے۔ فخر زمان کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:کورونا  ویکسین لگوانے جانے والی بزرگ خواتین کو کتے کا ٹیکہ لگا دیا گیا