کورونا  ویکسین لگوانے جانے والی بزرگ خواتین کو کتے کا ٹیکہ لگا دیا گیا

Apr 10, 2021 | 11:03:AM
کورونا  ویکسین لگوانے جانے والی بزرگ خواتین کو کتے کا ٹیکہ لگا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کی تیسری لہر دنیا بھر میں تباہی مچارہی ہے جس کے سدباب کے لئے کورونا  ویکسین لگائی جارہی ہے۔بھارت کے علاقے اترپردیش یوپی کے شاملی میں محکمہ صحت کی بڑی لاپرواہی کا معاملہ سامنے آیا جس نے کورونا کے قہر سے پریشان  عوام کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔

اترپردیش یوپی کے شاملی میں تین بزرگ خواتین کورونا ویکسین  لگوانے گئی تھیں لیکن ہیلتھ ورکرز نے ڈاکٹرسے بغیر پوچھے ہی ان خواتین کو اینٹی ریبیز (کتے کا ٹیکہ) لگا دیا۔ ان میں سے ایک خاتون موقع پر ہی حالت بگڑ گئی۔ متاثرین نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے شکایت کرکے غؒلط ویکسین لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ معاملے سامنے آنے کے بعد ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں ہنگامہ مچ گیا۔

بھارت کے علاقے اترپردیش  محلہ سرواگیان کی رہائشی  70 سالہ سروج، ریلوے منڈی کی 72 سالہ انارکلی اور 60 سالہ ستیہ وتی کورونا ویکسین  لگوانے پہنچی تھیں۔ ہیلتھ ورکرز نے  میڈیکل اسٹور سے 10روپیے والی کچھ سرنج منگوائیں پھر ان تینوں کو ویکسین لگادی اور انہیں گھر جانے کے لئےکہہ دیا۔ کچھ دیر بعد سروج کو چکر آ گیا اور گھبراہٹ ہونے لگی۔ گھر والے اسے نجی ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ ڈاکٹر نے او پی ڈی پرچی دیکھی۔ اسے دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیرت زدہ ہوگئے اور بتایا کہ اینٹی ریبیس ویکسین لگائی گئی ہے بعد میں جب دونوں بزرگ خواتین کو پتہ چلا تو انہوں نے بھی پرچی دیکھائی جس میں پتہ چلا کہ انہیں بھی اینٹی ریبیز (کتے کا ٹیکہ) لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس مزید 100جانیں لے گیا