بلوچستان:کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، شرح 7 فیصد سے تجاوز کرگئی

Apr 10, 2021 | 09:43:AM
کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی
کیپشن: کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی برقرار ہے اور  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بلوچستان میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 7.8فیصد ہوگئی ۔

صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبے میں 1035افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں صوبے بھر میں کورونا کے 81 نئے مریض سامنے آئے جب کہ 27 مریض صحت یاب ہوئے۔

صوبائی حکومت کے مطابق کورونا کے نئے کیسزمیں کوئٹہ سے 66 ،خضدار سے 6 ،کیچ اور نصیر آباد سے 3،3 ،زیارت ،قلات اور ژوب سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 20 ہزار178ہوگئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرجانے والوں کی تعداد213 ہے۔رپورٹ میں مزید  بتایا گیا ہے کہ  آج صوبے کے تعلیمی اداروں میں 181کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 10 طالب علم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

یہ بھی پڑھیں:    کورونا کا زور ،،، ایک روز میں ریکارڈ 3495 مریض سامنے آگئے،61 اموات