کورونا کا زور ،،، ایک روز میں ریکارڈ 3495 مریض سامنے آگئے،61 اموات

Mar 18, 2021 | 09:31:AM
 کورونا کا زور ،،، ایک روز میں ریکارڈ 3495 مریض سامنے آگئے،61 اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔24 گھنٹوں میں مزید 61 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی ۔  پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810  تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک بھر میں اب تک 96 لاکھ 48 ہزار 242 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 377 نئے ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے 3 ہزار 495 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق  اب تک 5 لاکھ 77 ہزار 501 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 62 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں ایک لاکھ 91 ہزار 186، سندھ میں 2 لاکھ 62 ہزار 207، خیبر پختونخوا میں 77 ہزار 443، بلوچستان میں 19 ہزار 269، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965، اسلام آباد میں 49 ہزار 476 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 264 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 61 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 896، سندھ میں 4 ہزار 469، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 188، اسلام آباد میں 531، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 328 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔