پاکستان کو چینی صدر کے گلوبل گونینس انیشیٹیو پر عملدرآمد کرتے دیکھنے کے خواہشمند ہیں؛ چینی سفیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( انور عباس) پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کی ایس سی او ہیڈز آف سٹیٹ کونسل اجلاس کی کامیاب صدارت کو چینی صدر شی جن پنگ کے ویژن کا عکاس قرار دیا ہے, ہم پاکستان کو چینی صدر شی جن پنگ کے گلوبل گونینس انیشیٹیو پر عملدرآمد کرتے دیکھنے کے خواہشمند ہیں،اب آئندہ مرحلے میں چین اور پاکستان مل کر مزید کام کریں۔
چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے چینی سفارت خانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیانجن, چین میں ہونے والا ایس سی او ہیڈز آف اسٹیٹ کونسل اجلاس ایس سی او کی تاریخ کا سب سے بڑا اجلاس تھا ،جب چین نے پانچویں مرتبہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کی رواں برس ایس سی او اجلاس میں 24 سے زائد غیر ملکی راہنماء اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان شریک ہوئے۔

چین نے سیاسی, سیکیورٹی, اقتصادی, اور عوامی رابطوں پر 100 تقریبات کی میزبانی کی انہوں نے انکشاف کیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی ایس سی او کے کامیاب انعقاد پر چائنا ڈیلی میں آرٹیکل لکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے گلوبل گورنینس انیشیٹیو کے تحت ترقی کا ایک بڑا ویژن پیش کیا ہے،ہم پاکستان کو ان چار گلوبل گونینش انیشیٹیو پر عملدرآمد کرتے دیکھنے کے خواہشمند ہیں، جیانگ زائی ڈونگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان گلوبل گونینش انیشیٹیو کی حمایت کرتا ہے اور ان کو نافذ کرے گے ہمیں اقوام متحدہ اور اس کے قوانین کو مکمل حکمرانی اور طاقت دینا ہو گی یہ بدقسمتی ہے کہ دنیا میں یونی لیٹرلزم پھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس سی او تیانجن میں 8بڑے نتائج سامنے آئے جن میں آئندہ دس برس کے لئے ایس سی او ڈیویلپمنٹ حکمت عملی طے کی گئی دوسری جنگ عظیم کے نتائج کے دفاع کے لیے مضبوط آواز بلند کرنا بھی نتائج میں شامل تھاایک کثیر الجہتی ٹریڈنگ سسٹم کی حمایت میں واضح موقف اپنانا بھی شامل ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ ایس سی او ترقیاتی بنک کے قیام کا بہت بڑا اور دور رس سیاسی فیصلہ کیا گیا ،ایس سی او کے لیے چار سیکیورٹی سینٹروں کے قیام کا فیصلہ بھی رواں برس ایس سی او کا بڑا فیصلہ تھا،ان سیکیورٹی سینٹروں میں سینٹر فار کامبیٹنگ ٹرانس نیشنل آرگنائزڈ کرائم اور ایس سی او انسداد منشیات سنٹر شامل ہیں، کمپیریہینسو سینٹر فار کاونٹرنگ سیکیورٹی تھریٹس اور کاونٹرنگ سیکیورٹی تھریٹس انفارمیشن سینٹر شامل ہیں۔ ایس سی او کے بڑے فیصلوں میں 6اعلی معیاری ترقی کے ایکشن پلان بھی منظور کیے گئے، چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس میں دنیا کی پرامن ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے،رکن ممالک میں 100 چھوٹے و خوبصورت لائیولی ہڈ منصوبوں کا نفاذ کیا جاے گا،آئندہ 3 برس میں رکن ممالک کو 10 ارب رینمنبی کے اضافی قرضے بن البنک کنسورشیم کے زریعہ فراہم کیے جائیں گے، رکن ممالک کو ایک برس میں 2 ارب رینمنبی کی امداد فراہم کی جاے گی۔
جیانگ زائی ڈون کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ برس سے ایس سکالرشپ کی تعداد دگنی کی جاے گی رکن ممالک میں 5 برس میں 10 لوبان ورکشاپ قائم کیے جائیں گے انسانی وسائل کی ترقی کے لیے 10 ہزار تربیت گاہیں فراہم کی جائیں گی جیانگ زائی ڈونگ نے بتایا کہ ان اہم اقدامات میں آئندہ 5 برس میں 10 ملین کلو واٹ کے شمسی و ہوائی بجلی پیداواری منصوبے شروع کیے جائیں گےرکن ممالک کو بئی ڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کے استعمال کی دعوت دی جاے گی متعلقہ صلاحیتوں کے حامل ممالک کو بین الاقوامی لونر ریسرچ سٹیشن مین شمولیت کی حوصلہ افزائی بھی کی جاے گی۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی قطر میں اسرائیلی حملے کی مذمت