سی ایس ایس ا متحانات ، سول سرونٹس ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)سی ایس ایس امیدواروں کے لیے عمر کی حد اور امتحانی مواقع بڑھانے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ، جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے سول سرونٹس ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ۔
بل میں مطالبہ کیا گیا کہ سی ایس ایس کی عمر کی حد 35 سال تک بڑھائی جائے اور امیدواروں کو امتحان دینے کے 5 مواقع فراہم کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:’’عوام ہو جائیں تیار‘‘چالانوں کے بعدبھاری بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے حال ہی میں اس حوالے سے قرارداد منظور کی تھی تاہم شاہدہ اختر علی کے مطابق حکومت تاحال اپنی ہی منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد نہیں کر رہی۔