روہت شرما کی ہسپتال آمد، مداحوں میں تشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے گزشتہ روز ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال جانے پر شائقین میں اِن کی صحت سے متعلق تشویش کی لہر دور گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت شرما اسپتال میں داخل ہو رہے ہیں تاہم میڈیا نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیے بغیر وہ تیزی سے اندر چلے جاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کےہسپتال جانے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں کون سی ٹیمیں مد مقابل
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے مداحوں کو اس لیے بھی تشویش لاحق ہو گئی ہے کیوں کہ روہت آسٹریلیا کے خلاف آنے والی وَن ڈے سیریز میں طویل عرصے بعد واپسی کرنے والے ہیں۔
روہت شرما نے بھارت کے لیے آخری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تھی جبکہ اِن کا آخری کرکٹ میچ رواں سال آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلا گیا تھا۔