کمالیہ کے نوجوانوں نے کمال کر دکھایا، سیلابی پانی میں چار دُلہنیں بیاہ لائے
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کمالیہ کے چار نوجوانوں نے سیلابی پانی کو شکست دے کر شادیاں رچا لیں، چاروں نوجوان کشتیوں پر دُلہنوں کو بیاہ لائے۔
خان دا چک میں ایک ہی خاندان کے چار نوجوان کشتی پر دُلہن بیاہنے پہنچ گئے، دُلہن کو پیا گھر لانے کا بیڑا ریسکیو 1122 نے اٹھایا، دُلہنوں کے جلوس کو ریسکیو 1122 نے ایسا وی آئی پی پروٹوکول دیا کہ دلہنیں سیدھی کشتی پر سوار ہو کر سسرال گھر پہنچ گئیں۔
دریائی پانی تو کچھ نہ بگاڑ سکا لیکن موسلا دھار بارش کے باعث ولیمہ کے ٹینٹ کرسیاں اُلٹ پلٹ ہو گئے، کھانا بھی نہ بن سکا ۔