سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

Sep 09, 2023 | 12:14:PM
لاہورمیں دہشت گردی کےخدشات کےپیش نظرسی ٹی ڈی نےآپریشن کے دوران 2دہشت گردگرفتارکرلیے ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہورمیں دہشت گردی کےخدشات کےپیش نظرسی ٹی ڈی نےآپریشن کے دوران 2دہشت گردگرفتارکرلئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے آپریشن کے دوران راولپنڈی سے کالعدم داعش کا اہم کمانڈر عیسیٰ گرفتارکرلیا ہے جبکہ گوجرانوالہ سے ذاکر نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا  ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد،ڈیٹو نیٹرز موبایل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔رواں ہفتے369 کومبنگ آپریشنز کے دوران 52 مشتبہ افراد گرفتار کیے جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 13871 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔