سلطان خان کے اے این پی میں جانے کا دکھ ہے، تیمور سلیم جھگڑا

Sep 09, 2022 | 21:08:PM
وزیر خزانہ خیبر پختونخوا، تیمور سلیم جھگڑا، سابق وزیر قانون سلطان خان، جانے کا دکھ،
کیپشن: تیمور سلیم جھگڑا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ سابق وزیر قانون سلطان خان کے جانے کا دکھ ہوا ،اے این پی سے سوال کرتا ہوں جس بندے کیخلاف تھے اسکو پارٹی میں کیسے شامل کیا ؟۔
وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہاکہ موجودہ حکومت بند گلی میں پھنس گئی ہے ، حکومت نے4 مہینے میں پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا ،ان کاکہناتھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد میں خیبرپختونخوا حکومت کی مثال نہیں ،سیلاب کا پانی 2010 سے زیادہ تھا لیکن نقصان کم ہوا ہے ،خیبرپختونخوا دوسرے صوبوں میں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گا ۔
صوبائی وزیر خزانہ نے کہاکہ سیاست میں سب کی اپنی مرضی ہے، سب اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں، ایم پی اے انجینئر فہیم ایک سال پہلے پی ٹی آئی سے جا چکے ہیں ، ان کاکہناتھا کہ سابق وزیر قانون سلطان خان کے جانے کا دکھ ہوا ،اے این پی سے سوال کرتا ہوں جس بندے کیخلاف تھے اسکو پارٹی میں کیسے شامل کیا ؟۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 157 میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنیکا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج