آرمی چیف سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر کی ملاقات

Sep 09, 2022 | 19:39:PM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر، سمانتھا پاور، ملاقات
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور انسانی بنیادوں پر شراکت داری پر بات چیت ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر نے سیلاب کی تباہ کاریوںپر اظہار افسوس کیا، سمانتھا پاور نے امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کا شکریہ ادا کرتے کہاکہ باہمی شراکت داروں کے تعاون سے سیلاب متاثرین بحالی میں مدد ملے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: ستمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل