لیکچرار پر طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کاالزام لگ گیا

Sep 09, 2021 | 18:23:PM
لیکچرار پر طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کاالزام لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم اے او کالج کے ایک لیکچرار پر طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کاالزام لگ گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرمیصم علی نے کہاکہ کورونا کی تربیت کیلئے کالج میں تھا تو طالبہ نے شکایت کی ،طالبہ نے شکایت کی تھی دیگر طالبات کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے، طالبہ اور اس کے ساتھی کوکہاکہ پرنسپل سے شکایت کریں ۔
ذرائع کے مطابق طالبہ کے فون سے ڈیٹاکو بھی انکوائری کا حصہ بنایا گیا ،لیکچرار نے فون پر نازیبا پیغامات بھیجے ،طالبہ کی شکایت پر پروفیسر کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم کی انکوائری قائم کی گئی تھی۔
پرنسپل ایم اے او کالج نے کہاکہ پانچ رکنی کمیٹی نے انکوائری کے بعد رپورٹ محکمہ تعلیم کو بھیج دی ،لیکچرار کا کسی مردانہ کالج میں تبادلہ کرنے کی سفارش کی ہے ،پرنسپل نے مزید کہاکہ صرف ایک طالبہ نے شکایت کی تھی ،جس پر انکوائری کی گئی ،سیکرٹری ہایئر ایجوکیشن کورپورٹ بھیج دی، مزید کارروائی کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں زیادہ حکومت آمروں نے کی جمہوریت آج بھی یرغمال ہے : مولانا فضل الرحمان