ویلکم۔۔18 سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

Sep 09, 2021 | 17:44:PM
ویلکم۔۔18 سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)18 سال بعد کل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم  پاکستان پہنچ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کل شب پاکستان پہنچ رہی ہے ۔ٹیم کی سکیورٹی سمیت ہر طرح کے انتظامات بھر پو ر طریقےسے مکمل ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کی گئی۔ ایک روز کورنٹائن میں رہنے اور کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑیوں کو 10ستمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ اور شہناز گِل آخری بار کس میوزک ویڈیو میں دکھائی دیں گے؟۔۔تفصیلات آگئیں

یا د رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگی جس کے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، میچز کیلئے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔