آرمی چیف سے سربراہ سی آئی اے ولیم جوزف کی ملاقات

Sep 09, 2021 | 15:43:PM
آرمی چیف سے سربراہ سی آئی اے ولیم جوزف کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم جوزف برنز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’ملاقات کے دوران باہمی امور خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

سی آئی اے ڈائریکٹر نے افغان صورتحال اورغیر ملکی عملے کے انخلاو دیگر معاملات میں تعاون پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

 یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں اعلی ٰ افسروں کے بعد وزرا بھی نشانے پر۔۔ بڑی تبدیلیاں متوقع