زیادہ خوبصورت کون ۔۔عائزہ خان یا کرینہ کپور

Sep 09, 2021 | 13:10:PM
 زیادہ خوبصورت کون ۔۔عائزہ خان یا کرینہ کپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا کرینہ کپور خان سےمختلف سوشل میڈیا فین پیجز پر موازنہ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ پر حال ہی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ پیلے رنگ کا کافتان لباس پہنے نظر آرہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

 یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اداکارہ جو لباس پہنے اس تصویر میں نظر آرہی ہیں ، بالکل ایسا ہی لباس بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان نے اس وقت پہنا تھا جب وہ حاملہ تھیں۔

اس لیے جیسے ہی عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی تو مداحوں نے عائزہ خان اور کرینہ کپور کا آپس میں موازنہ کرنا شروع کر دیا کہ کونسی اداکارہ اس لباس میں زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں؟

 اگرچہ دونوں اداکارائیں ہی بہت خوبصورت ہیں لیکن اس کے باوجود  کئی سوشل میڈیاصارفین نے عائزہ خان کے اس لباس میں زیادہ اچھے لگنے پر تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستانی مزدور افغانستان میں پھنس گئے۔۔۔۔حکومت سے مدد مانگ لی