اب بانی پی ٹی آئی بھی کہیں گے تو وزیراعلیٰ نہیں بنوں گا،علی امین گنڈاپور کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اب بانی پی ٹی آئی بھی کہیں گے تو وزیراعلیٰ نہیں بنوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کاکہناتھا کہ میرا استعفیٰ جلد منظور ہونا چاہئے،صوبے کے کام رکنے نہیں چاہئیں،صوبہ بہت سے مسائل کا شکار ہے، نظام کو چلنے دینا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ ہرکام میں بہتری ہوتی ہے، اس میں بھی یقیناً ہماری بہتری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی،بیرسٹر گوہر کی چھٹی کا امکان ،نئے متوقع چیئرمین کا نام بھی سامنے آ گیا
علی امین گنڈاپور کاکہناتھا کہ پارٹی متحد ہے، کہیں کوئی اختلاف نہیں ہے،خیبرپختونخوا ہمارا گڑھ ہے، ہمیں سیاسی طور پر شکست نہیں دی جا سکتی، سازش کرنے والے میرے استعفے کے معاملے پر کوئی کھیل کھیل رہے ہیں،وفاقی حکومت اس وقت ایک اور سازش کررہی ہے، ہم ناکام بنا دیں گے،انہوں نے کہاکہ ہماری لیگل ٹیم میرے استعفے کے معاملے کو دیکھ رہی ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کے حکم پر من و عن عمل کریں گے،یہ کچھ بھی کرلیں میں استعفیٰ دے چکا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:مشتاق احمد کا جماعت اسلامی چھوڑنے کا انکشاف، کس پارٹی میں جانے کا ارادہ ہے؟سابق سینیٹرنے بتا دیا