ادب کا نوبل انعام ہنگری کے مصنف کراسناہورکائی کے نام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سویڈش اکیڈمی نے ادب کے نوبل انعام کے لیے ہنگری کے مصنف لاسلو کراسنا ہورکائی کا انتخاب کیا ہے جن کو نوبل انعام کے ساتھ 1.2ملین ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی ۔
یہ اعلان کرتے ہوئے سویڈش اکیڈمی کے مستقل سیکرٹری اور ادبی مؤرخ ماٹس مالم نے کہا، ''سال 2025ء کا ادب کا نوبل انعام ہنگری کے مصنف لاسلو کراسناہورکائی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ عمومی طور پر دہشت زدہ کر دینے والے ماحول میں فنی تخلیق کی طاقت کی بار بار تصدیق کر دینے والے آرٹ کے طور پر ان کی بصارت سے بھرپور اور اپنی گرفت میں لے لینے والی تصنیفات ہیں۔
کراسناہورکائی کو 2025ء کا لٹریچر نوبل پرائز دینے کے فیصلے کے اعلان کے ساتھ سویڈش اکیڈمی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ ہنگری کے اس ادیب کے لکھے گئے ناول اپنے کرداروں اور کہانی میں اکثر فلسفیانہ ہوتے ہیں، لیکن ساتھ ہی تاریکی میں مزاح اور حیرانی کا سبب بننے والے بھی، جو اکثر ایک ایک جملے سے بھی پوری طرح کھل جاتے ہیں۔
ساتھ ہی سویڈش اکیڈمی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ لاسلو کراسناہورکائی کی تصنیفات اپنی مجموعی شناخت میں ''قاری کو پوری طرح اپنی گرفت میں لے لینے والی اور بصارت انگیز‘‘ ہیں۔
کراسناہورکائی کی متعدد تصنیفات، جن میں ان کا پہلا ناول Satantango بھی شامل ہے، کو ہنگری کے مشہور فلم ڈائریکٹر بیلا ٹار فلما بھی چکے ہیں۔ ان کے لکھے گئے اولین ناول پر بننے والی اسی نام کی فلم کا دورانیہ 450 منٹ ہے اور وہ آج تک سینما میں دکھائی جانے والی دنیا کی طویل ترین فلموں میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکہ کی سخت پابندیوں کے بعد بھارت کا انگلینڈ کی طرف جھکائو،اہم معاہدے