علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر پی ٹی آئی کے مختلف دھڑوں میں جشن

Oct 09, 2025 | 14:43:PM
علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر پی ٹی آئی کے مختلف دھڑوں میں جشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)علی امین گنڈاپور  کے استعفیٰ پر پی ٹی آئی کے مختلف دھڑوں میں جشن منایا گیا۔

 ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کے استعفیٰ کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی ہلچل اورپارٹی کے اندر نئی صف بندی شروع ہو گئیں۔

ذرائع  کے مطابق برطرفی کے فیصلے کے ساتھ ہی پارٹی کے اندرونی دھڑے بندی بھی واضع ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے فوری مبارکباد دی گئیں۔

ذرائع  کے مطابق جنید اکبر، اسد قیصر، عاطف خان اور تیمور جھگڑا نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع  کے مطابق جنید اکبر اور شکیل خان کا علی امین گنڈاپور مخالف فارورڈ بلاک ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل

کابینہ کے اجلاسوں میں علی امین گنڈاپور کی غیر سنجیدگی کے باعث کئی نالاں صوبائی وزراء بھی بانی چیئرمین کے فیصلے پر خوش ہیں۔

پشاور کی بجائے اسلام آباد میں زیادہ تر وقت گزارنے کے باعث علی امین گنڈاپور سے تنگ صوبائی رہنماؤں کی بھی سہیل آفریدی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے ساتھ ہی  پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں طاقت کا نیا توازن قائم ہونے کا امکان ہے۔