احتجاج کیس :اعظم سواتی کی ضمانت میں توسیع

Oct 09, 2025 | 13:02:PM
احتجاج کیس :اعظم سواتی کی ضمانت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف درج مقدمے میں ان کی عبوری ضمانت میں 13 نومبر تک توسیع کر دی۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ ایک ہی کیس کی ضمانتوں کا معاملہ 2 عدالتوں میں ہے، 13 نومبر کو ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ کریں گے، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے بڑی خبر! جانتے ہیں استعفے کے بعد علی امین گنڈا پور کہاں جائینگے؟