کراچی سے روانہ ہونے والی5پروازیں منسوخ ، 2تاخیر کا شکار

Oct 09, 2025 | 10:05:AM
کراچی سے روانہ ہونے والی5پروازیں منسوخ ، 2تاخیر کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  کراچی سے روانہ ہونے والی5پروازیں منسوخ اور 2تاخیر کا شکارہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط  جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324،کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی سے لاہور آنے والی اسلام آباد ایکسپریس حادثے کا شکار
کراچی سے اسلام آبادجانےو الی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے لاہورجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔

کراچی سے دبئی جانےوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 110تین گھنٹے تاخیرکےبعدرات ساڑھے نوبجے جبکہ لاہور جانےو الی ایئربلو کی پرواز پی اے 402چارگھنٹے تاخیرکےبعدشام ساڑھے پانچ بجے روانہ ہوگی ۔