ورلڈکپ کے حوالے سے عماد وسیم کی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

Oct 09, 2023 | 21:25:PM
ورلڈکپ کے حوالے سے عماد وسیم کی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی
کیپشن: عماد وسیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے حوالے سے پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم کی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔
حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا تھا کہ بھارت میں چھوٹی باؤنڈریز ہیں لہٰذا ورلڈکپ میچز کے دوران زیادہ رنز ہوں گے،عماد وسیم نے کہا کہ موجودہ ورلڈکپ میں کوئی میچ ایسا بھی ہوگا جس میں 400 رنزبھی ہو سکتے ہیں، عماد وسیم کی پیشگوئی کے چند روز بعد ہی سری لنکا اور جنوبی افریقا کے میچز میں یہ پیشگوئی سچ ثابت ہوتی دکھائی دی۔
گزشتہ روز نئی دلی میں کھیلے گئے جنوبی افریقا اور سری لنکا کے میچ میں ورلڈکپ کے جہاں متعدد ریکارڈ بنے وہیں ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا اور لنکن ٹائیگرز کو جیت کیلئے 429 رن کا ہدف دیا، پہاڑ جیسے ہدف کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 326 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور جنوبی افریقی ٹیم 102 رن سے فاتح رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’مریم نواز میری لیڈر نہیں ‘‘شاہد خاقان عباسی کا آئندہ انتخابات سے متعلق بڑا اعلان