مریم نواز میری لیڈر نہیں، الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا، شاہد خاقان عباسی

Oct 09, 2023 | 20:46:PM
مریم نواز میری لیڈر نہیں، الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا، شاہد خاقان عباسی
کیپشن: شاہد خاقان عباسی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ آج کے حالات کے مطابق الیکشن کا قائل نہیں ہوں،میں اس الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میرے لیڈر شہبازشریف ، مریم نواز نہیں، نواز شریف ہیں،ن لیگ میں ہوں، نوازشریف کو بتا دیا الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا،ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالیں گی تو ہم جیسے لوگ الگ ہو جائیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ مجھے کسی نے نوازشریف کے استقبال کا نہیں کہا،بسوں کے قافلے کا قائل نہیں،ان کا کہناتھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت نہیں بنانی چاہئے تھی،میری جماعت نے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا تھا،ہم سب ان حالات کے ذمہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، پھر ڈبل سنچری بنا ڈالی