سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی ،2 دہشتگرد ہلاک ،3 اہلکار زخمی

Oct 09, 2022 | 12:07:PM
24 نیوز,پولیس, سیکورٹی فورسز ,تحریک طالبان پاکستان ,سی ٹی ڈی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پشاور(24 نیوز)ملاکنڈ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگرد ہلاک، 3 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ،پاک فورسز  نے مشترکہ آپریشن کرکے 2 دہشتگرد مار ڈالے ۔سی ٹی ڈی کے مطابق  ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور کارتوس برآمد ہوا ہے،ہلاک دہشت گرد افغانستان کے ساتھ رابطے میں تھے۔

ضرور پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی ،2 دہشتگرد ہلاک ،3 اہلکار زخمی

یاد رہے کہ خیبر باڑہ عید میلاد النبی کا دن شیخ الحدیث کے خون سے رنگ دیا گیا ۔ضلع خیبر باڑہ میں سرکاری سکول ٹیچر قتل  کردیا گیا ۔ مولانا گورنمنٹ سکول میں عربی کے ٹیچر بھی تھے،مولانا صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد قتل کردیا ۔خاندانی ذرائع نے کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔