دو مختلف حادثات میں خواتین سمیت سات افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

Oct 09, 2022 | 11:06:AM
24نیوز , ٹریفک حادثہ , موٹر سائیکل, چلاس
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )دو مختلف حادثات میں خواتین سمیت سات افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے۔

ژوب کوئٹہ قومی شاہراہِ تنگی کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم،حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے،حادثے میں 4 افراد زخمی، تمام افراد کا  تعلق ژوب سے ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

 موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے تین سواروں کو مزدے نے کچل دیا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ، جا ں بحق  ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں  کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا۔

ضرور پڑھیں : بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں،8بچے جاں بحق

یاد رہے  چلاس میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 8 بچے جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کا واقع چلاس کے علاقے بونر داس میں پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں ماں، 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں، تمام لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔